حیدرآباد۔8۔مئی (اعتماد نیوز) عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر منیش سسوڈیا نے
آج الزام لگایا کہ بی جے پی عام آدمی پارٹی کی نقالی کر رہی ہے۔ آج
وارناسی میں مودی کے جلسہ کے لئے اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے بی جے پی
کی جانب سے احتجاج پر انہوں نے
اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی
پارٹی جب سابق میں احتجاج کرتی تھی تو بی جے پی اسکا مذاق اڑایا کرتی تھی
لیکن آج وہی بی جے پی عام آدمی پارٹی کی نقالی کر رہی ہے۔ انہوں نے دعوی
کیا کہ کہ بی جے پی کا احتجاج اسکی یقینی شکست کی کیفیت کو ظاہر کرتا ہے۔